• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت طیبہ کا مضمون نصاب میں شامل کرنیکی قرارداد پاس

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی نے نصاب میں سیرت طیبہ کا مضمون شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ صوابی سے ہزارہ کو ملانے کے لئے موٹروے بنانے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی، اسمبلی اجلاس کے دوران عبدالسلام کی جانب سے قرار داد پیش کی گئی جس میں نوجوان نسل کو سیرت طیبہ سے روشناس کرنے کے لئے سیرت طیبہ کا مضمون نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا قرارداد میں کہا گیا کہ مضامین میں ڈاکٹرز، انجیئرز، جنرلز کے بارے پڑھایا جاتا ہے لیکن ضروری ہے کہ نوجوانوں کو دینی تعلیم کے ساتھ سیرت طیبہ بھی پڑھائی جائے نصاف میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے، قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی اجلاس کے دوران سابق سپیکر مشتاق غنی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صوبے کے دیگر اضلاع جانے کے لئے پنجاب سے گزر کر آنا پڑتا ہے، اگر موٹروے یا جی ٹی روڈ بند ہو تو سری کوٹ کے دشوار گزار راستہ استعمال کیا جاتا ہے، ہزارہ کے لئے صوابی سے براہ راست موٹروے لنک دیا جائے۔
پشاور سے مزید