پشاور(وقائع نگار) قومی امن جرگہ بین المذاہب ہم آہنگی کے صوبائی چیئرمین مولانا محمد اقبال شاہ حیدری، جنرل سیکرٹری سید اظہرعلی شاہ، وائس چیئرمین حاجی فضل مقیم دیگر صوبائی وضلعی عہدداران حاجی طارق آفریدی، حاجی ظاہر شاہ، محمد عمر خان، حافظ محبوب شاہ حیدری، حاجی گران بادشاہ، حاجی فضل معبود، لیاقت سالار مہمند، نکاف صفت، مفتی رفیع الدین، میاں فہیم شاہ اور ضیائالرحمٰن نے کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں جو نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون نافذ کرنے والے ادراے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لاکھڑا کریں۔