• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈگورنر جی ڈی اے اجلاس ‘ پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد

پشاور ( جنگ نیوز )گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنر کا چوتھا اجلاس چیئرمین محمد جہانزیب خان زیر صدارت خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام ‘سیکرٹری سیاحت بختیار خان اور ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلیات کو ماحول دوست بنانے کے لیے ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی جس میں ٹریفک مسائل کو کم کرنے کے لیے پارکنگ پلازہ تعمیر کیے جائیں گے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی تاکہ آمدہ سیزن سے پہلے پارکنگ پلازہ کی تعمیر ات مکمل کی جا سکیں گلیات کی قدرتی ماحول کو بچانے کے لیے ہر قسم کی ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کو فی الفوروکا جائے۔
پشاور سے مزید