• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے ہنر مند ہماری ثقافت کے زندہ امین ہیں،زاہد چن زیب

پشاور(جنگ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہاہے کہ اسلام آباد لوک میلہ میں خیبرپختونخوا پویلین میں صوبہ کی قدیم ثقافت کی بہترین اندا زمیں رونمائی کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے ہنر مند ہماری ثقافت کے زندہ امین ہیں۔ پویلین میں صوبہ کے مختلف ڈسٹرکٹ سے ہنر مندوں کو اپنا ہنر پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک میلہ اسلا م آباد میں خیبرپختونخوا پویلین میں دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عمر ارشد خان، جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمید، منیجر ایونٹس حسینہ شوکت اور دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا کہ فوک فیسٹیول لوک میلہ میں خیبرپختونخواپویلین میں ہنر مندلائیو دستکاری کا کام کررہے ہیں جو کہ آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔
پشاور سے مزید