• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ عثمانیہ پشاور گلشن عمر کیمپس میں ثقافتی نمائش اور فورڈ فیسٹیول

پشاور(وقائع نگار) جامعہ عثمانیہ پشاور گلشن عمر کیمپس میں ثقافتی نمائش اور فورڈ فیسٹیول شروع ہو گیا۔جامعہ عثمانیہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمن نے افتتاح کیا۔ فیسٹیول تین روز تک جاری رہے گا۔ جس میں علاقائی ثقافت، مختلف قسم کے پودے اور پھولوں کی نمائش،روایتی خاکے اور روایتی فوڈز روایتی کھیلوں اور دیگر تعلیمی وتفریحی سرگرمیوں میں طلبہ کے مابین مقابلہ ہوگا۔ مقابلے میں کل 1200 طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر جامعہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس میں ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔دینی مدارس کے طلبہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس سے تعلیمی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
پشاور سے مزید