• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینش کمپنی کا پاکستان میں 5.55 کھرب کی سرمایہ کاری کا امکان

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہناہے کہ ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے پیر کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کے سینئرحکام نے اہم ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے میرسک لائن کے حکام سے کہاکہ ملک کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر (5 کھرب 55ارب روپے )کی تاریخی سرمایہ کاری آنا بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان پراس اعتماد کا اظہار کرنے پرڈنمارک کی حکومت اور میرسک لائن کا شکریہ ادا کیا۔ میرسک لائن کمپنی کے حکام نے وزارت بحری امور اور حکومت پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے قبل ہم مطمئن ہیں۔ وفاقی وزیرقیصراحمد شیخ نیمیرسک حکام کو ان کے آپریشنز کو آسان بنانے اور پیش آنے والے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اہم خبریں سے مزید