لاہور(نمائندہ خصوصی) مِلی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کی اذیت ناک، المناک واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد انسانیت دشمن بدترین لوگ ہیں۔ فوجی، اہلکار اور عام شہریوں کی شہادتیں قومی صدمہ ہے۔ ہم بلوچستان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی، علاقائی، مذہب اختلافات اپنی جگہ لیکن کوئی بھی بیگناہ انسانوں اور قومی سلامتی کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کے مکروہ شیطانی دہشت گرد اقدامات کی حمایت نہیں کرسکتا۔ قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی اور پاکستان دشمن قوتوں کی آلہ کاری کسی صورت میں قابلِ قبول نہیں۔ دہشت گردی کے بدترین واقعات لاپتہ افراد کی بازیابی کے ایشوز کو ملیامیٹ کردیتے ہیں۔