• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ پروگرام موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ڈاکٹر عبدالرحمٰن

کوئٹہ( پ ر)بیوٹمزمیں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن اور برٹش کونسل کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں پر مبنی ٹول کٹ پر چار روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ، تربیت کا مقصد شرکاء کو موسمیاتی تبدیلی کی تعلیم زراعت اور جنگلات، مائع اور ٹھوس فضلہ کی منتظم پانی کے تحفظ، قابل تجدید توانائی، ماحول دوست سیاحت نوجوانوں کے زیر قیادت عملی منصوبوں اور گرین یوتھ موومنٹ کے ڈیجیٹل لرننگ پورٹل کے بہترین استعمال پر آگاہی فراہم کرنا ہے ٹریننگ میں صوبہ بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں قائم گرین یوتھ موومنٹ کلبز کے فوکل پرسنز اور نگراں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی اس جامع ٹریننگ میں 9 جامعات سے تعلق رکھنے والے 27 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں 411 شرکاء کو 137 سرکاری جامعات سے یہ تربیت دی جائے گی تربیت یافتہ فوکل پرسنز اور نگراں کمیٹی کے ارکان اس ٹرنینگ کو اپنی یونیورسٹیز میں موجود گرین یوتھ موومنٹ کلبز ممبران کو تربیت دیں گے۔اس موقع پر مہمان خاص بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن خان پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں نے موسمیاتی اقدامات کے فروغ کے عزم کو سراہا اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیں ، پرو وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید