• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بلوچستان کی جانب سے انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد

کوئٹہ(خ ن)نیب بلوچستان بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنے اور اس کی روک تھام کی حکمت عملیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر سال انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے۔ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق یہ اقدامات نیب کے سالانہ پلان برائے آگاہی اور روک تھام کی سرگرمیوں کا ایک لازمی جزو ہیں جو بدعنوانی سے نمٹنے کی تلقین کرتے ہیں۔اس سلسلے میں نیب نے حال ہی میں بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کو مختلف کیٹیگریز میں منعقد ہونے والے بین الجامعاتی مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی ۔ طلباء نے شارٹ فلم،مضمون نویسی ، پوسٹر،خطاطی اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان جامعات کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ یہ مقابلے 07 نومبر 2024 کو گوادر یونیورسٹی میں مکران ڈویژن کی یونیورسٹیوں کے طلباء کے مابین منعقد ہوئے جبکہ کوئٹہ اور اس کے اطراف کے طلباء 11 سے 13 نومبر 2024 کے دوران ان مقابلوں کے لیے الحمد یونیورسٹی اور ایس بی کے ویمن یونیورسٹی میں جمع ہوئے اس موقع پر میزبان یونیورسٹیوں نے ان مقابلوں کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ان مقابلوں کے فاتحین کا اعلان الحمد یونیورسٹی میں منعقدہ ایک اختتامی تقریب میں معزز ججز نے کیا ۔
کوئٹہ سے مزید