• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندی ختم کی جائے ،رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان کے رہنماؤں جنید ریکی ، حاجی خلیل دہانی ، محمد اعظم ریکی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر ہفتے میں تین دن چھٹی کا نوٹیفکیشن واپس لیا اور بلوچستان بھر میں ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندی ختم کی جائے بصورت دیگر 18 نومبر کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاون کریں گے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ، اس موقع پر سیف اللہ سیفی ، ندیم احمد عثمان کلمتی ، یاسر اشرف ساگر ، ناصر علی سمیت دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں زراعت ،و صنعت سمیت روزگار کے دیگر ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا گزر بسر بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے ،بارڈر ٹریڈ کی بندش سے لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ،بارڈر بند کرنا ہمارئے معاشی قتل کے مترادف ہے ، بارڈر بند ہونے سے 35 لاکھ سے زائد لوگ براہ راست متاثر ہورہے ہیں ۔ گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے ، اگر کاروبار کرنے نہ دیا گیا تو حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے جس کے منفی اثرات معاشرے پر پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کراسنگ پوائنٹس کھولنے کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ، بارڈر ٹریڈ میں اصل شناختی کارڈ کی موجودگی پر مالک کی موجودگی کی شرط ختم کی جائے تاکہ سرحدی علاقوں سے منسلک لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے ۔
کوئٹہ سے مزید