• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کا وعدہ پورا کریں ، ریٹائرڈ ملازمین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل لیویز فورس کے ریٹائرڈ ملازمین پروفیسر شیر حیدر شیرانی ، لعل جان مری ، عنایت اللہ کبزئی ، خانان جوگیزئی ، شاہ محمد کاکڑ ، محمد طاہر دمڑ ، یار محمد اور حاجی شاہ ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کے وعدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر بلوچستان بھر میں دوبارہ احتجاج پر مجبور ہون گے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ پروفیسر شیر حیدر شیرانی نے کہا کہ فیڈرل لیویز فورس کے ریٹائرڈ ملامزین اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ تین سال سے جدوجہد کررہے ہیں ، رواں سال 27 مئی کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ریٹائرڈ ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں یقین دلایا تھا کہ ریٹائرڈ لیویز ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا جبکہ انہوں نے فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی فیڈرل لیویز کے دیگر مطالبات پر عمل درآمد کیلئے وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہم غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کے جائز مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر 30 نومبر سے پورے بلوچستان میں احتجاج پر کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید