• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدرن گیس کمپنی کی موسم سرما میں آگاہی و حفاظتی مہم جاری، واک کا بھی ا ہتمام

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں آگاہی و حفاظتی مہم کے دوسرے دن بھی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا،کوئٹہ ریجنل آفس میں حفاظتی آگاہی پیغامات سے آویزاں گاڑیوں کا کارواں نکالا گیا۔ سوئی سدرن کی یہ گاڑیاں مختلف شہروں، علاقوں اور قصبوں میں گشت کریں گی تاکہ شہریوں میں موسم سرما کے دوران گیس پر چلنے والے آلات، ہیٹر، چولہے اور دیگر آلات کا صحیح استعمال کیسے کیا جائے۔ اس موقع پر سوئی سدرن گیس کے جی ایم بلوچستان ریجن فاروق احمد خان نے میڈیا سے بات چیت اور مختلف سوالات کے جواب اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کو اگر صحیح استعمال کیا جائے تو انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گیس کے آلات اور اس میں استعمال ہونے والا پائپ معیاری استعمال کرنے چائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صارفین ربڑ کے پائپ ہرگز استعمال نہ کریں بلکہ لوہے کے بہتر کوالٹی والے پائپ کو تر جیح دیں۔ انہوں نے صحافیوں کے مزید سوالات کے جواب میں کہاکہ ادارے کی کوشش ہے کہ سردیوں میں گیس کے پریشر کو برقرار رکھیں تاکہ یہاں کے لوگ سردیوں میں اللہ کی اس نعمت سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر ترجمان سوئی سدرن گیس سلمان احمد صدیقی نے کہا کہ ہر سال موسم سرما میں ان تقریبات کا اہتمام کرنے کا مقصد لوگوں میں آگاہی دینا ہے کہ وه گیس کے آلات رات کو سوتے وقت بند کریں ۔
کوئٹہ سے مزید