• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی ہدایت پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام بلوچستان میں بدامنی کے خلاف آج بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا ، ضلعی ہیڈکوارٹرز و بڑے شہروں میں عوامی مقامات پر جلسے ، احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے ، جن سے جماعت اسلامی کے ضلعی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ، ژوب بازار مارکیٹ روڈ پر امن جلسہ بھی ہوگا ، جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ، جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ و دیگر خطاب کریں گے جبکہ کوئٹہ میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا ضلعی امیر عبدالنعیم رند کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ تین بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید