• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا کررہے ہیں،لیاقت لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت علی لہڑی نے جمعرات کو جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان فاروق احمد خان اور ریجنل منیجر انور ناصر سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران حلقہ پی بی 43 میں گیس پریشر میں کمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر میرلیاقت لہڑی نے کہا کہ کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہے لیکن یہاں کے عوام گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کا سامنا کررہے ہیں ، جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے یقین دلایا کہ جلد کوئٹہ میں گیس پریشر کی بہتری یقینی بنائی جائے گی ۔
کوئٹہ سے مزید