• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید علوم کے بغیر ترقی محض ایک خواب ہوگا، بی پی ایل اے یکجہتی پینل

کوئٹہ ( پ ر ) بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن یکجہتی پینل کے صدارتی امیدوارپروفیسر ڈاکٹر سید جمیل آغا،سینئر نائب صدر پروفیسر حضرت علی،جنرل سیکرٹری کے امیدوار پروفیسر جلیل سرپرہ اور دیگر نے حالیہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف کالجوں کے دوروں کے موقع پر بلوچستان بھر کے کالجز کے مسائل کے سنجیدہ حل کے کیے اقدامات کو صوبے کی ترقی و خوشحالی سے تعبیر کرتے ہوئے باشعور اساتذہ کی طرف سے واحد نمائندہ تنظیم بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن میں یکجہتی پینل کے پلیٹ فارم سے حالیہ منشور کو سب سے زیادہ قابل عمل اور سائنسی خطوط پر استوار قرار دیا۔ ڈاکٹر جمیل آغا نے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید عصری علوم کے ساتھ اعلیٰ تربیت اور صحت مند ماحول مہیا کرنے کے لیے کالجوں اور کالج اساتذہ کے تمام جائز اور بنیادی مسائل کو حل کرائے بغیر ترقی و خوشحالی محض ایک خواب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چار سالہ بی ایس پروگرام کو وسائل کے فقدان کے ساتھ مزید چلانے سے خاطر خواہ نتائج نہیں حاصل کئے جاسکتے۔ جس کے لیے یکجہتی پینل کی سابق منتخب کابینہ نے بھی ٹھوس تجاویز کے ساتھ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں ایڈہاک ازم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کالجز کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے ساتھ بی ایس فنانشل پیکیج ، ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر اساتذہ کی صلاحیتوں اور استعداد کو بڑھانے کے لیے این او سیز میں اضافے کے ساتھ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے لیے اسکالرشپ اور دیگر مراحل میں آسانیوں کے لیے کوششیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکجہتی پینل نے ہمیشہ نعرے بازی سے پاک منشور پیش کرتے ہوئے ہر جیت پر برادری کو بی پی ایل اے کی شکل میں ایک توانا اور موثر آواز بناکر پیش کیا ہے ۔پروفیسر جلیل سرپرہ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدس پیشے سے وا بسطہ ہونے کے باوجود بھی بعض عناصر مستقبل بینی اور دوراندیشی سے محروم ہیں اور خام خیالی میں رہتے ہوئے کالج اساتذہ کی برادری کو لفاظی اور بڑھکوں سے اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید