اسلام آباد (خالدمصطفیٰ )پاکستان نے دورے پرآئے ہوئے آئی ایم ایف کے وفد سے کہا ہے کہ وہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کےلیے اپنے ان ساختیاتی معیاری پیمانوں( شرائط ) کوہٹائے جن کےتحت حکو مت جنوری 2025 سے کیپٹو پاورپلانٹس (صنعتوں کے اپنے استعمال کےلیے بنائے گئے بجلی گھروں) کی بجلی منقطع کرنے کی پابند ہے۔ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے آئی ایم ایف کے مشن کی سربراہی کرنے والے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ناتھ پورٹر سے درخواست کی ہے کہ ایسے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی منقطع کرنا اور انہیں جنوری 2025سے قومی گرڈ کو بجلی گھروں سے جوڑنے سے 400 ارب روپےکی آمدن کا نقصان ہوگا اور اس سے گردشی قرضے میں زبردست اضافہ ہوگاجو کہ پہلے ہی 2700ارب روپے پر کھڑا ہے۔