• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرت العباد کی سیاسی سر گرمیوں میں تیزی، دفاتر قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بیرون ملک سے کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اپنی سیاسی سر گرمیوں کو تیز کردیا ہے، وہ روازنہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فونک خطاب بھی کررہے ہیں،کراچی میں نمائش چورنگی پر مرکزی دفتر قائم کردیا ہے جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں بھی دفاتر کھل گئے ہیں، فی الحال پارٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے،تاہم قوم کو متحرک رکھنے کے لئے میری پہچان پاکستان کا نعرہ دیا گیا ہے، عشرت العباد کے ایک قریبی اور باعتماد ساتھی نے جنگ کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان،پی ٹی آئی،مہاجر قومی موومنٹ سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما ئوں نے ڈاکٹر عشرت العباد سےرابطہ کر کے ان کے سیاسی موقف کی حمایت کی ہے، امکان ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو لندن کی حمایت نہیں، ہم صرف پاکستان اور اس کے اداروں کو تسلیم کرنے والوں کی جماعت ہوں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں بھی ڈاکٹر عشرت العباد کے ملکی سیاست میں واپسی کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید