• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی کال، جیلوں میں گرفتار افراد کو رکھنے کیلئے گنجائش پیدا کرنیکا جائزہ

اسلام آباد (ایوب ناصر) معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی احتجاجی کال سے نمٹنے کیلئے اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر کی تمام جیلوں میں گرفتار افراد کو رکھنے کیلئے گنجائش پیدا کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے، اس ضمن میں میانوالی ، ڈیرہ غازی خان ، جھنگ ، سیالکوٹ اور ساہیوال کے جیل حکام سے رابطے کر کے ان جیلوں میں گنجائش بارے معلومات حاصل کر لی گئیں ہیں ،جن جیلوں میں گنجائش ہو گی ان میں اڈیالہ سینٹرل جیل ، اٹک جیل ، چکوال جیل اور جہلم جیل سے قیدی ، حوالاتی منتقل کر کے گنجائش پیدا کی جائے گی تاکہ گرفتار افراد کو اسلام آباد کے قرب و جوار میں پابند سلاسل رکھا جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید