• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف میں اسکول اور کالج بند رکھنے کی سفارش

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی میں19سے 22نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف میں اسکول اور کالج بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔کراچی میں بین الاقوامی نمائش کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو 19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف واقع تمام اسکول بند رکھنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز 4 روز تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید