اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر ) سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے توانائی کے شعبے کے 58ارب 85کروڑ70لاکھ روپے کے تین بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی ، توانائی کے شعبے میں سیپکو کمپنی میں 9ارب ایک کروڑ43لاکھ روپے لاگت کے پاور ڈسٹربیوشن پروجیکٹ کی منظوری دی گئی اور مزید توثیق کیلئے ایکنک کو بھیج دیاگیا ، اس منصوبے کےلیے ایشیائی ترقیا تی بنک فنڈز فراہم کرے گا، اس منصوبے کے تحت چار 66کے وی کے گرڈ سٹیشن کو 132کے وی میں تبدیل کیاجائے گا، سیپکو میں 50ہزار میٹر انسٹال کیے جائیں گے ، دوسرے منصوبے کے تحت لیسکو کمپنی میں 27ارب61کروڑر وپے لاگت سے پاور ڈسٹریبوشن منصوبے کی منظوری دی گئی اور ایکنک کو بھیج دیاگیا ، اس منصوبےکیلئے 20ارب31کروڑر وپے ایشیائی ترقیاتی بنک اور 7ارب29کروڑر وپے لیسکو اپنےو سائل سے خرچ کرے گی ، اس منصوبے کےتحت پانچ 132کے وی کے نئے گرڈ سٹیشن قائم ہونگے ،ایک لاکھ 31ہزار 901میٹر وں کی تنصیب ہوگی ، تیسرے منصوبے کے تحت میپکو میں 22ارب 22 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت سےپرفارمنس مانیٹرنگ سسٹم کے اثاثہ جات کی ٹیسٹنگ ، سپلائی ، انسٹالیشن جائے گی، اس منصوبے کےلیے ایشیائی ترقیاتی بنک فنانس کرے گا، منصوبے کے تحت میپکو میں ڈیڑھ لاکھ ایڈوانس میٹروں کی تنصیب کی جائے گی ، اے پی ایم ایس سسٹم نصب کیا جائے گا ۔