کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف مختلف درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان سماعت کے دوران پیش ہوئے اور زبانی طور پر جواب دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے یہ معاملہ موجود ہے، جس کی وجہ سے یہاں سماعت ملتوی کی جائے۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ کیوں کہ جواب زبانی طور پر دیا گیا ہے، اسے تحریری طور پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔