کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں متحدہ بزنس فورم کے اراکین کا اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں سینئر رہنما شبیر احمد قائم خانی و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آج متحدہ بزنس فورم کی تنظیم نو کی جارہی ہے جس کا مقصد متحدہ بزنس فورم کو مزید بہتر کرنے کا ایک ذریعہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ نئے آنے والے اراکین ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے اس ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر قابو پانے میں اپنا کردار اداکریں گے۔ اس ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز ، ملک بھر کے صنعتکاروں اور تاجروں سے رابطوں میں رہینگے ساتھ ہی وفاقی حکومت کو صنعتکاروں اور تاجروں کو پیش آنے والے مسائل کے حل کی تجاویز پیش کریں گے۔