• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے پرزوں کی براہ راست خریداری کی مجاز نہیں، ترجمان

کراچی (نیوز ڈیسک)ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیاروں کے پرزہ جات کیلئے کسی بھی بین الاقوامی یا ملکی فرم سے براہ راست خریداری کی مجاز نہیں ہے اس ضمن میں پیپرا قوانین کے تحت ٹینڈر جاری کر کے کم لاگت پر پرزہ جات کی فراہمی کی پیشکش کرنے والی کمپنیوں سے ہی معاہدے طے پاتے ہیں، پیپرا قوانین کے تحت سرکاری ملکیت میں پی آئی اے کسی بھی فرد یا کمپنی سے براہ راست لین دین کی مجاز نہیں ۔ ترجمان نے پرانی آڈٹ کو دوبارہ شائع کرنے پر حیرانی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ سالہ پرانی رپورٹ کی دوبارہ اشاعت سمجھ سے بالاتر ہے یا اس کے پیچھے کو ئی اور مقصد کارفرما ہوسکتا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے شائع ہونے والی قومی ائر لائن کے 2007سے 2017 کی آڈٹ رپورٹ پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر پی آئی اے کا دس سالہ آڈٹ کیا گیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید