• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں انٹرنیٹ پابندیاں، ڈیجیٹلائزیشن عمل میں بے ضابطگی، کاسترو

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے زیر انتظام صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران امریکی ٹیکنالوجی تھینک ٹینک کےنائب صدر ڈینیل کاسترو نے پاکستان میں انٹر نیٹ کی پابندیوں کو ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں ایک "معمہ "اور بے ضابطگی قرار دیا انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پابندی سے خدمات متاثر،اقتصادی قیمت چکانا پڑتی ہے ہم ملکی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں لیکن دیکھنا ہو گا کہ طویل مدتی مفادات پر قلیل مفادات کو ترجیح کیوں دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور انٹر نیٹ کے حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے ،اس میں دلچسپی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے خیال میں یہ ایک پزل ( معمہ ) ہے۔

ملک بھر سے سے مزید