اسلام آباد( رانا غلام قادر) رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت اقتصادی امور ڈویژن نے گریڈ ایک سے چار تک کی 140پوسٹیں متروک ( dying cadre) قرار دیدی ہیں۔وزارت کے شعبہ ایڈمن نے اس ضمن میں باضابطہ آفس آرڈر جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کا بینہ کے27اگست 2023کے فیصلہ کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایاگیا ہے۔ کابینہ نے جنرل اور نان کور سروسز ( صفائی ‘ پلمبنگ ‘با غبانی وغیرہ ) کو آؤٹ سروس کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایم ایس ونگ نے 18اکتوبر کو آ فس میمو ر نڈم جاری کیا تھا جس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو کابینہ کے فیصلے پر عمل درآ مدیقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی تھی۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سےجن 140پوسٹوں کو dying cadreقرار دیاگیا ہے ان پر مزید بھرتیاں نہیںہوں گی اورنہ ہی موجودہ ملازمین کو ترقی دی جا ئے گی۔ جوں جوں یہ ملازمین ریٹائر ہوتے جائیں گے پوسٹ ختم تصور کی جا ئے گی۔