اسلام آبا د ( ایجنسیاں )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست بدھ 20نومبر کو آئینی بنچ میں سماعت کے لئے مقررکردی گئی ہے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ بات ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے‘ہم ازخود نوٹس لے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کی آئندہ ہفتے اہم ترین مقدمات کی سماعت کے بارے میں کازلسٹ جاری کردی گئی ہے ،آئینی بینچ تمام سات ججز پر مشتمل ہوگا اورجسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل ہوں گی‘دو ہزار سے زائد مقدمات مقرر کئے گئے ،آئینی بنچ نے آڈیوز لیک کمیشن کیخلاف مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔