• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 18 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)گورنمنٹ اسکیم کے تحت 15نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 18 نومبر سےسے 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔ قرعہ اندازی چھ دسمبر کوہوگی ۔ پندرہ نامزد بینکوں کی سینکڑوں برانچوں میں آن لائن حج درخواستوں کی وصولی ہو گی۔ مذہبی امور کے آن لائن حج پورٹل پر پیپر لیس فارم براہ راست پراسیس کیے جائیں گے۔ وزارت کے ڈیش بورڈ پر سینکڑوں بینک برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید