اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر اور پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر راشد محمود لنگڑیال کو تفویض کئے گئے سیکریٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری ریونیو ڈویژن کی تعیناتی تک کیلئے توسیع کی گئی ہے۔ توسیع رواں ماہ 8 نومبر 2024 سے شمار ہو گی۔ دریں اثناء ڈپٹی سیکریٹری فنا نس ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ19 کے افسرمحمد جعفر علی خان کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سول سروسز اکیڈمی، لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے ہیں۔