• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے اپنے اوپن مارکیٹ آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)اسٹیٹ بنک نے اپنے اوپن مارکیٹ آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں۔اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کردی۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 3ہزار 89 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہےکہ روایتی بینکوں کو 15.04فیصد سالانہ شرح سود پر 2 ہزار 56 ارب روپے7 دن کے لیے اور 871 ارب روپے 28دن کے لیےدیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اسلامی بینکوں کو 15.08 فیصد سالانہ شرح سود پر 161.5ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید