کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف شکایات پر اسلام آباد ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ تاحکمِ ثانی معطل کیا گیا ہے مذکورہ ایکسچینج کمپنی بشمول اس کا صدر دفتر اور مجاز برانچیں معطلی کے عرصے میں کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتیں۔