اسلام آباد (اسرار خان) قواعد کی خلاف ورزی پر پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشنPSMA چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار، کے پی کے ریجن کے اہلیت اور علاقائی روٹیشن پالیسی پر تشویش کا اظہار، دوبارہ الیکشن کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کی مرکزی کمیٹی کے 2024-26 کی مدت کے لیے ہونے والے حالیہ انتخابات کو انتخابی طریقہ کار اور علاقائی روٹیشن پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کالعدم قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا اعلان جمعہ کو خیبرپختونخوا (کے پی کے) ریجن کے چیئرمین رضوان اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا جنہوں نے الزام لگایا کہ انتخابی عمل طے شدہ اصولوں پر عمل نہیں کرتا۔ سماعت 12 نومبر کو ہوئی، جہاں 30 ستمبر 2024 کو پی ایس ایم اے کے 59 ویں سالانہ اجلاس کے دوران ہونے والے انتخابات کے حوالے سے دونوں فریقین نے اپنے دلائل پیش کیے۔ فیصلے کے مطابق انتخاب، جس کے نتیجے میں فیصل احمد مختار چیئرمین منتخب ہوئے۔