اسلام آباد(اسرارخان ) پاکستان کی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.16 فیصد یعنی سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو پچھلے ہفتے کے 13.89 فیصد سے کم ہے،پاکستان بیورو آف سٹیٹکس (پی بی ایس) نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ حساس قیمت انڈیکیٹر (SPI)، جو بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں قلیل مدتی تبدیلیوں کا جائزہ لیتا ہے، نے ہفتہ وار 0.55 فیصد کا اضافہ دکھایا، حالانکہ سالانہ مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔SPI نے 17 شہروں کے 50 بازاروں میں 51 اہم اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کی، جس میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 6میں کمی اور 21اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ قیمت میں اضافے والی اشیاء میں ٹماٹر 16.9 فیصد، انڈے 5.01 فیصد، لہسن 4.3 فیصد، ایل پی جی 4.1 فیصد، لکڑی 2.1 فیصد، سرسوں کا تیل اور سبزی گھی 1.9 فیصد شامل ہیں۔