کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ “ میں گفتگو کرتےہوئے سینئر رہنما پی ٹی آئی،شیر افضل مروت نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔بانی کی اہلیہ یا بہنیں24 نومبر کے حوالے سے کوئی بیان دیں تو غلط ہیں،میرا نہیں خیال کہ بانی کا کارکن ان کی اہلیہ یا بہنوں کے کہنے پر ان کے لئے نکلے گا۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے سیاسی کردار سے ہمیں منع کیا گیا تھا۔یہ کہنا غلط ہے کہ قیادت پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے بانی نے اہلیہ کے ذریعے پیغام دیا۔سینئر رہنما پی ٹی آئی،شیر افضل مروت نےکہا کہ بیرسٹر گوہر کی نامزدگی کے وقت بانی نے اہلیہ اور بہنوں کا سیاسی کردار ختم کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔بانی کی اہلیہ یا بہنیں24 نومبر کے حوالے سے کوئی بیان دیں تو غلط ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اس نظریے پر قائم ہیں کہ موروثیت سیاست کے لئے زہر ہے۔میری خواہش ہے کہ احتجاج میں کردار ادا کرسکوں لیکن آج میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں میرے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔بشریٰ بی بی سامعین کے سامنے نہیں آئی ہیں اگر ان کی انفرادی کسی سے بات ہوئی ہے ۔اگر اس نے کوئی خطاب کرنا تھااور اس بات کو چھپانا تھا آج کل کے دور میں یہ ممکن نہیں ہے۔ ان کی ترجمان اس کی تردید کرچکی ہیں کہ وہ عملی سیاست میں داخل ہورہی ہیں۔بانی کی اہلیہ اور بہنوں کو احتجاج کی قیادت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔احتجا ج کے انہوں نے درجنوں پرچے کرنے ہیں پکڑ دھکڑ کرنی ہے۔میرا نہیں خیال کہ بانی کا کارکن ان کی اہلیہ یا بہنوں کے کہنے پر ان کے لئے نکلے گا۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے سیاسی کردار سے ہمیں منع کیا گیا تھا۔