• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف تاجر کو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، انرجی منصوبے میں زیر تفتیش تھے، کچھ غلط نہیں کیا، ذرائع گروپ

کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان کے ایک بڑے کاروباری ادارے کے مالک شاہد عبداللہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہد عبداللہ لاہور ائیرپورٹ سے بیرون ملک جارہے تھے جنہیں روک دیا گیا۔ شاہد عبداللہ کا نام بیرون ملک جانےسے روکے جانے والی فہرست میں شامل تھا۔ شاہد عبداللہ کے خلاف ایف آئی اے پاور کمپنیوں کے معاملات پر انکوائری کر رہا ہے، ایف آئی اے چند بڑی بڑی پاور کمپنیوں کےمعاملات پر انکوائری کررہا ہے۔دوسری جانب قریبی ذرائع شاہد عبداللہ کا کہنا ہے کہ کاروباری معاملات صاف ستھرے ہیں، کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،انکوائری میں تمام معاملات بتائیں گے اور سامنے لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ ایک انرجی منصوبے میں ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہیں۔ گروپ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے نے ہمیشہ ایمانداری سے صاف ستھرا کاروبار کیا ہے۔ تفتیش کے دوران ایف آئی اے کے سامنے بھی سچ سامنے آ جائے گا انہیں کچھ غلط نہیں ملے گا۔
اہم خبریں سے مزید