کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن،نیا ریکارڈ قائم،سرمایہ کاروں کی اہم سیکٹرز میں خریداری سے کاروباری ہفتے کا اختتام بھی تیزی پر ہوا، کے ایس ای100انڈیکس میں572پوائنٹس کا اضافہ ، 43.12فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں54ارب 86کروڑ 55 لاکھ روپےکا اضافہ،تاہم کاروباری حجم 17.63 فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ 240پوائنٹس کے اضافے پر کھلی جس کے بعد آئل ،بینکنگ،انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں بڑی خریداری سے100انڈیکس ایک موقع پر 1087پوائنٹس کے اضافے سے 95ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیاتاہم بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت بڑھنے سے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس571.75پوائنٹس بڑھنے سے 94763.64پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح ُپر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 209.03 پوائنٹس کے اضافے سے 29410.12پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 272.20پوائنٹس بڑھنے کے بعد 60578.76پوائنٹس پر آگیا، مجموعی طور پر مارکیٹ میں473کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،204کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ، 204کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 65 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 54ارب 86کروڑ 55لاکھ 5 ہزار روپے کے اضافے سے 12206ارب 90 کروڑ 91لاکھ روپے ہو گئی ہے ،تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19کروڑ 11لاکھ 73ہزار شیئرز کی کمی سے 89کروڑ 31لاکھ 70ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا،جمعہ کو کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال،فوجی فوڈ،ہیسکول پیٹرولیم،کے۔الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس سر فہرست رہے۔