• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکس چینج، ٹاپ 25 کمپنیوں کے ایوارڈز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے سال 2023کے لیے ٹاپ 25کمپنیوں کے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کردی۔ پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز، ایک باوقار اور تسلیم شدہ ایوارڈز ہیں جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر اور انڈسٹری میں شاندار کارکردگی پر دیے جاتے ہیں۔ ایوارڈز کی فہرست میں جگہ بنانے والی کمپنیاں ان کی مالی کارکردگی، گورننس اور آپریشنل کامیابیوں کے ساتھ ساتھ پائیداری اور ESG سے متعلق اقدامات کی بنیاد پر منتخب کی جاتی ہیں۔پی ایس ایکس ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز اس ایوارڈ کے حصول کے لیے کچھ اہم پیشگی شرائط کو حاصل کرنے والی کمپنیوں کو تسلیم کرتا ہے جس میں دیگر کے علاوہ کم از کم 30%ڈیویڈنڈ کی تقسیم اور کمپنی کے حصص شامل ہیں جن کی تجارت ایک سال میں کل تجارتی دنوں میں سے کم از کم 75% کی گئی ہو،۔ ان پیشگی شرائط پر پورا اترنے کے ساتھ کمپنیوں کو مخصوص تعداد اور معیار کے پیمانے پر پرکھا جاتا ہے۔ تعداد کے معیار کے لحاظ سے پی ایس ایکس فہرست میں شامل ان کمپنیوں کا انتخاب کرتا ہے جنہوں نے منافع کے تناسب، ڈیویڈنڈ سے متعلقہ تناسب، اور حصص کے کاروبار کے حوالے سے دیگر تفصیلات کے ساتھ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید