• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت 6 ماہ کی عمر تک کے بچوں کو اسپتال میں داخلے اور علاج کی سہولت فراہم کردی گئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت پیدائش سے 6 ماہ کی عمر تک کے بچوں کے اسپتال میں داخلے اور علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ۔ بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نادرا اور اسٹیٹ لائف ٹیم کے ساتھ کامیاب مشاورت کے نتیجے پیدائش سے چھ ماہ کی عمر تک کے ان بچوں کا بھی اسپتال میں داخلہ اور علاج کی سہولیات ہیلتھ کارڈ کے ذریعے فراہم کرنا شروع کردی ہے جن کے پاس اب تک ب فارم نہیں ۔ اعلامیہ میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ب فارم جلد سے جلد بنوالیں تاکہ علاج معالجے میں کسی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں ۔
کوئٹہ سے مزید