کوئٹہ(خ ن)محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام ہاکرز ویلفیئر فنڈ کے سلسلے میں موٹر سائیکلوں کی قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان محمد نور کھیتران نے قرعہ اندازی کی۔ یہ فنڈ ہر سال 5 خوش نصیب ہاکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکلیں فراہم کرتا ہے تاکہ ان کی روزمرہ کی زندگی میں آسانی پیدا کی جا سکےاس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہاکرز ویلفیئر فنڈ کا مقصد ان محنت کش افراد کی مدد کرنا ہے جو عوام تک خبروں اور معلومات کی بروقت ترسیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔