• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے بچے کو بازیاب کرایا جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، توقیر بھٹی، امین آغا، ارشد اچکزئی اور ضیاالحق نے بیان میں کوئٹہ سے تاجر کے معصوم بیٹے کے اغوا کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول جاتے ہوئے معصوم بچے کے اغوا کے باوجود حکومت ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور سب کچھ ٹھیک کا راگ الاپا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بچے کو بازیاب کراتے ہوئے اغواکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔درایں اثناء انہوں نے بیان میں کہا کہ جونیئر و سینئر کالونیوں میں گزشتہ دو سال سے پانی کا مسئلہ درپیش ہے، جبکہ ان کالونیوں کے مکانوں میں گزشتہ20سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا ، یہاں بھی صرف سفارش کی بنیاد پر اپنے من پسند گھروں کیلئے فنڈز ریلیز کرائے جارہے ہیں۔ جبکہ کالونی میں رات نو بجے گیس پریشر بند ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حکام سے مطالبہ ہے کہ فور ی طور پر سرکاری کالونیوں میں ترقیاتی کام اور پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید