• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرائی جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، نثار کاکڑ، توقیر بھٹی، ضیاء الحق، ارشد اچکزئی، امین آغا و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو فوری طورپر منظرعام پر لایا جائے کیونکہ بے جا ملاقات پر پابندی نے پورے ملک کو شکوک و شبہات میں مبتلا کررکھا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ چیئرمین عمران خان اور ان کے اہلخانہ سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرائی جائے ۔انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر نہ ختم ہونے والے ظلم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی حقیقی جماعت ہے ، یہ ملک 25کروڑ عوام کا ہے اور ان کا لیڈر عمران خان ہے لہٰذا پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید