• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم47کی حکومت ہرمحاذ پر ناکامی سے دوچار ہے‘غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر ) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے بی ایم سی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کے درمیان معمولی جھگڑے پر طلباء کے ہاسٹل پر حملہ کرکے انہیں تشدد کانشانہ بنانا منفی اقدام ہے ہاسٹل کی بندش کے خلاف احتجاج کرنا طلبا کا بنیادی حق ہے مگر پولیس اور انتظامیہ کا بلوچ طلباء کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک افسوسناک اورقابل مذمت ہے انہوںنے کہاکہ طلباء کے مسائل کاحل کالج انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس میں وہ ناکام ہے انہوں نے کہاکہ مالی نقصان کاازالہ کرکے گرفتار طلباء کو رہا کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید