• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں آج 16 نومبر کو سریاب گرڈ اسٹیشن کے سیٹلائٹ ٹاون ، سرکی روڈ، جڑسا، غازی، نواب خیر بخش اور اے ون سٹی فیڈروں سے صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک ، شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے ائیر پورٹ روڈ، پی اے ایف،ادیان، واسا، چشمہ، داریم، تکاتو، ویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد، جبل نور، دوستین،عمر، کڈنی سنٹر، نوحصار اور سی ٹی ایس فیڈروں سے 16اور 18 نومبرکوصبح9 سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی ۔ اسی روز 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے سلسلے میں ژوب، مسافرپوراور گوال حیدرزئی گرڈ اسٹیشنوں سے صبح9بجے تا شام 4بجے بجلی بندہوگی۔
کوئٹہ سے مزید