• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم کا اغوا سوالیہ نشان ہے‘جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے ملتانی محلہ سے مسلح افراد کی جانب سے اسکول جانے والے کمسن طالب علم مصور خان کاکڑ کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے بچوں کے اغواء جیسے واقعات نے شہریوں اور ان کے بچوں کو عدم تحفظ کے خوف میں مبتلا کردیا ہے امن و امان کی بھیانک صورت حال قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےجو حکومت کی بے حسی بھی ظاہر کرتی ہے بیان میں طالب علم کی جلد بازیابی کامطالبہ کیا گیاہے۔
کوئٹہ سے مزید