راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) میٹرو بس کے ٹائر کے نیچے آکر بچے کے جاں بحق ہونے کی ایف آئی آردرج کرلی گئی۔ ریحان کی والدہ نےتھانہ وارث خان میں ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایاکہ ریحان ان کے ہمراہ راولپنڈی میں اپنی نانی کے گھر آیا ہوا تھا جہاں میٹرو میں سفر کے دوران لیاقت باغ سٹیشن پر پر بس سے اترتے ہوئے وہ گیٹ کے ساتھ گیپ میں پھنس گیا۔اس کے پھنسنے پر شور شرابا کیا لیکن کسی نے نہیں سنی اور ڈرائیور نے بس چلا دی جس سے میرا بیٹامیٹرو بس ٹریک پر گر کر ٹائر کے نیچے آگیا۔ بچےکی موت بس ڈرائیور اور میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔پولیس نے ڈرائیور سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔