• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینہ چوک ، جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز سرینہ چوک اور جناح ایونیو انٹرچینجز منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور منصوبوں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے جاری کاموں پر انہیں بریفننگ بھی دی اوربتایا کہ منصوبوں کے مختلف حصوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔ مختلف حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام کو یقینی بنا کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبوں کو ان کی ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اسلام آباد سے مزید