• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو نقصانات سے بچانے کیلئے ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق آگاہی مہم کی ہدایت

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) وزیر برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے کمشنر آفس راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پرکمشنر آفس کانفرنس روم میں اجلا س منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے وزیر ہاؤسنگ کو آر ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور ترقیاتی کاموں خصوصا راولپنڈی میں منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں، راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے ، میٹرو کوریڈور کی بحالی اور دیگر کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ نے پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کو نقصانات سے بچانے کے لئے آرڈی اے کو ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کی بھی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید