• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 4ریجنز میں سب انسپکٹروں کی 449نئی اسامیوں کی منظوری

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ کے 4ریجنز میں سب انسپکٹروں کی 449نئی اسامیوں کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آئی جی پولیس پنجاب کی درخواست پر فیصل آباد ریجن کے لئے 129،راولپنڈی ریجن کے لئے 125،ملتان ریجن کے لئے 70اور بہاولپور ریجن کے لئے 125سب انسپکٹروں کی نئی سیٹوں کی منظوری دے دی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ سیٹیں ٹریفک پولیس میں ٹریفک وارڈنز کی سیٹیں کم کرکے تخلیق کی گئی ہیں ۔اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس لاہور نے چاروں ریجنل پولیس افسروں سے کہاہے کہ اگلے ہفتہ کے دوران سب انسپکٹرکی نئی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئےاے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی کے لئے اور سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے سے اے ایس آئی کی خالی ہونے والی سیٹوں کوپُر کرنے کے لئے ہیڈکانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کے لئے ریجن کی سطح پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں۔ بعدازاں ہیڈکانسٹیبلوں کی خالی ہونے والی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے ضلع کی سطح پر کانسٹیبلوں کو ترقی دینے کاعمل مکمل کیاجائے ۔
اسلام آباد سے مزید