• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے وار جاری،62نئے کیس، تعداد6117تک جا پہنچی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) موسم میں قدرے تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 62 مریض لائے گئے جن میں سے 23کا تعلق پوٹھوہار کی مختلف یونین کونسلز سے تھا ۔ سولہ مریض راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ،14میونسپل کارپوریشن، پانچ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ، تین ٹیکسلا اور ایک کلرسیداں کا رہائشی تھا۔رواں برس ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد 6117تک جا پہنچی ہے جبکہ گیارہ جاں بحق ہوئے ۔ اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 170مریض زیرعلاج ہیں۔
اسلام آباد سے مزید