• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتوی ہونے انٹرمیڈیٹ پارٹ IIکے پرچے 18 نومبر کو ہوں گے

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2024 کے 18ا کتوبر 2024 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ II-کے پرچے (صبح کے وقت) فزکس(فرسٹ گروپ)، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس(شام کے وقت)فزکس(سیکنڈ گروپ)، جغرافیہ اور اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر(اسلامک سٹڈی گروپ) امن و امان کی صورت حال کے پیشِ نظر حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ملتوی کردیئےگئے تھے ۔نئے شیڈول کے مطابق اب یہ پرچے 18نومبر سوموار (صبح کے وقت) فزکس(فرسٹ گروپ)، آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس(شام کے وقت)فزکس(سیکنڈ گروپ)، جغرافیہ اور اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر(اسلامک سٹڈی گروپ) پہلے سے الاٹ کردہ رولنمبر، گروپ، امتحانی مرکز میں منعقد ہونگے۔ تمام امیدوار اپنی ترمیم شدہ رولنمبر سلپ کے مطابق اپنے امتحانی مرکز میں بروقت پہنچیں۔ نیز تمام ناظم/ ناظمہ مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواروں کو پہلے سے موجود رولنمبر سلپ پر امیدوار کی شناخت کے بعد نئے شیڈول کے مطابق امتحان میں شامل ہونے دیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید