بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو دیکھ کر ہی ودیا بالن نے اداکارہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
57 سالہ مادھوری ڈکشٹ کو فلم نگری میں 4 دہائیاں ہوگئی ہیں، وہ 85-1984ء سے اداکاری کررہی ہیں، تاہم انہیں اصل شہرت 90 کی دہائی میں ملنا شروع ہوئی۔
انہوں نے اس دوران کئی سپرہٹ اور ہٹ فلمیں دیںاوراپنی پرفارمنس سے فلم بینوں میں جگہ بنائی، ان سے متاثرہونے والوں میں ودیا بالن بھی شامل ہیں۔
ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ بھول بھلیاں 3 ‘ میں ایک ساتھ پرفارمنس دی ہے۔
45سالہ ودیا بالن نے انکشاف کیا تھا کہ مادھوری ڈکشٹ کی فلم میں اُن کا گانا ’ایک ، دو، تین‘ بہت ہی شاندار تھا، جسے دیکھنے کے بعد انہوں نے اداکارہ بننے کا فیصلہ کیا ۔
حالیہ انٹرویو میں مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ کریو گرافر آنجہانی سروج خان ایک بار ان سے کافی مایوس ہوئیں، اس کی وجہ یہ تھی کہ کسی گانے کی تیاری کے دوران جب کسی چیز کو ہم دہرا رہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ تو ہم پہلے بھی کرچکے ہیں ،جس پر انھوں نے کہا تمہاری یاداشت ہاتھیوں جیسی کیوں ہے؟
مادھوری کے مطابق میں جب ان کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرتی تو ان سے کہتی کہ جو گانے ہم نے اکٹھے کیے انہیں کرکے بہت خوشی ہوتی ہے، میری کوشش ہوتی تھی کہ ہم جو کچھ بھی کریں وہ بہت شاندار ہو اور مختلف ہو۔
2024 کا سال 57 سالہ مادھوری ڈکشٹ کے لیے یادگار ہے کیونکہ اس برس انکی ڈاکٹر سری رام نینے سے شادی کی 25ویں سالگرہ بھی ہے اور یہ جوڑا یونان میں اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات کو منانے کے لیے یک جا ہیں۔